11 دسمبر، 2020، 6:58 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84143226
T T
0 Persons
ایرانی اور پاکستانی پارلیمانوں کا اقتصادی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار

اسلام آباد، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور اس ملک کے اسپیکر نے ایرانی اور پاکستانی پارلیمانوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار پر زور دیا۔

ایرانی سفیر "سید محمدعلی حسینی" نے جمعہ کے روز پاکستانی اسپیکر "اسد قیصر" کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تازہ  ترین تبدیلیوں، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبے سمیت پارلیمانی تعاون پر بات چیت کی۔
ایرانی سفیر نے ایران مخالف امریکی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کے ساتھ پاکستانی حکام بالخصوص اسد قیصر کے مواقف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پارلیمانی دوستی گروہوں اور وفود کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین رکاوٹوں کو کم کرنے اور معاشی مسائل حل کرنے کے لئے ایرانی اور پاکستانی پارلیمان کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
اسد قیصر نے دونوں ملکوں کی اقوام عالم کے مابین مشترکات اور لازمی محبت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مضبوط تعلقات کو خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ حکومت ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی مضبوط حامی ہے۔
پاکستان کے اسپیکر نے تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کو دو دوست اور پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات کو یقینی بنانا قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے اسلامی ممالک کو مربوط ہونا چاہئے ، اور اس سلسلے میں ، اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایران اور پاکستان کے مابین تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کی طرف سے سرحد پار تجارت کو فروغ دینے اور مشترکہ تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرنا چاہئے۔"
 اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ ہمارے ملک کے لئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہم ہے۔
سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ علاقائی امن کے لئے پاکستان ایران کا شراکت دار ہے اور تہران اسلام آباد کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہے۔
 انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے میں مدد کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں جو ابتداء سے ہی اور ہر مسئلے اور مرحلے میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
حسینی نے عالم اسلام میں اتحاد کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .